کیلفورنیا کے جنگلات میں خوفناک آگ، درجنوں مکان خاکستر، ایمرجنسی نافذ
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i198061-کیلفورنیا_کے_جنگلات_میں_خوفناک_آگ_درجنوں_مکان_خاکستر_ایمرجنسی_نافذ
امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
  • کیلفورنیا کے جنگلات میں خوفناک آگ
    کیلفورنیا کے جنگلات میں خوفناک آگ

امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لیک کے پچاس ہزار ہیکٹر پر پھیلے ہوئے جنگلوں میں آگ لگنےکے سبب، سیکڑوں گھر جل گئے اور ہزاروں افراد کو علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا-

 بھیانک آگ کے سبب شہر لیک کی سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی جل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہوکر علاقہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے- ریاست کیلفورنیا کے کمشنر "جرری براؤن" نے بھی اس شہر میں آگ پر قابو نہ پانے کے سبب ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے- انھوں نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے دسیوں فائر فائٹر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں تاہم اس آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے- آگ بجھانے کے دوران بہت سے فائر فائٹر زخمی بھی ہوگئے ہیں-