امریکہ: سیاہ فام پولیس افسر کا قتل
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i199224-امریکہ_سیاہ_فام_پولیس_افسر_کا_قتل
امریکی ریاست ٹینسی میں ایک سیاہ فام پولیس افسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ: سیاہ فام پولیس افسر کا قتل
    امریکہ: سیاہ فام پولیس افسر کا قتل

امریکی ریاست ٹینسی میں ایک سیاہ فام پولیس افسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اتوارکے روز اس وقت پیش آیا جب مذکورہ پولیس افسر دفتر جانے کے لئے اپنے گھر سے باہر آرہا تھا۔
تاحال اس پولیس افسر کے قتل کی وجوہات واضح نہیں ہوسکی ہیں اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی کے سبب روزانہ تشدد کے لاتعداد واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
امریکہ میں اسلحہ بنانے والی لابی کے بے انتہا اثر و رسوخ کی وجہ سے کانگریس جیسے طاقتور ادارے بھی اسلحے کی خرید و فروخت کو محدود کرنے کی غرض سے قانون سازی کے لئے تیار نہیں ہیں۔