-
کریمۂ اہل بیت (ع) کا حرم مبارک کھول دیا گیا
May ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۷سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران کے انسداد کورونا قومی ہیڈ کواٹر کی تجویز پر تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ مگر ۶۹ روز کی بندش کے بعد ہیڈ کواٹر نے مقامات مقدسہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پیر کے روز سے سبھی حرمہائے مبارک منجملہ روضۂ حضرت معصومہ قم (ع) کو کھول دیا گیا۔ یہ مقامات طلوع سے غروب تک کھلے رہیں گے اور اس دوران زائرین کرام جاری کی گئیں لازمی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیارت سے شرفیاب ہو سکیں گے۔
-
لوٹ آئے پروانے۔ ویڈیو
May ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۴۶۹ روز بند رہنے کے بعد جب مقامات مقدسہ کو دوبارہ کھولا گیا تو شمع اہلبیت کے بے قرار پروانے بڑی تیزی کے ساتھ اپنی شمع کی جانب واپس لوٹے اور دو ماہ سے دلوں میں گھر کئے ہوئے درد فرقت کا خوب جم کر مداوا کیا۔ سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران میں تمام مقامات مقدسہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اب پیر کے روز سے سبھی مقدس مقامات زائرین کے لئے کھول دئے گئے ہیں۔
-
آقا کا حرم کھلتے ہی دوڑ پڑے غلام ۔ ویڈیو
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۲کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر انہتر روز کی بندش کے بعد بالآخر حکومت نے ایران کے مقامات مقدسہ بالخصوص روضۂ امام رضا، روضۂ حضرت فاطمہ معصومہ، مسجدِ جمکران، روضۂ جناب عبد العظیم حسنی اور روضۂ حضرت شاہچراغ علیہم السلام کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ یہ مقدس مقامات اتوار کی شب کھول دئے گئے اور آئندہ، طلوع سے غروب تک زائرین کے لئے کھلے رہیں گے تاہم انہیں زیارت کے دوران، جاری کی جانے والی خاص ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔ البتہ فی الحال صرف صحن کھولے گئے ہیں اور ضریح کو بند رکھا گیا ہے۔
-
کھل گیا آقا کا حرم!
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۰عید الفطر کی شب یعنی اتوار کو ایران میں مقامات مقدسہ کھول دئے گئے جو کورونا کی روک تھام کے پیش نظر دو ماہ سے زائد عرصے سے بند تھے۔ مندرجہ ذیل تصاویر میں فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے کھلنے کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی اور باوقار تقریب کی نایاب تصاویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
-
حضرت امام رضا(ع) اور حصرت معصومه (س) کے حرم مطہر کھل گئے
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۰آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) اور حضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو کھول دیا گیا ۔
-
جاری ہے مولا رضا (ع) کی کرم نوازی
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۰تہران، آج کل ایران بھر میں مختلف عناوین کے تحت مومنانہ خدمت مہم جاری ہے۔ اسی تناظر میں آستان قدس رضوی کی جانب سے آٹھ ہزار راشن پیکج تیار کر کے انہیں روزہ داروں، مومنین اور مستحقین کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ اب تک اس مہم کے تحت لاکھوں افراد تک راشن پیکجز پہونچائے جا چکے ہیں۔
-
ایران میں سب سے بڑے خطی قرآن کریم کی رونمائی
May ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۹اسلامی جمہوریہ ایران میں دنیا کے سب سے بڑے خطی اور ہاتھ سے تحریر کئے گئے قرآن کریم کی رونمائی کی گئی ہے۔
-
جب دھاڑی مزدوروں کو بہترین مزدوری ملی+ ویڈیو
May ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۸فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کی جانب سے صبح 6 بجے گاڑیاں بھجوا کر دھاڑی مزدوروں کو مزدوری کا کہہ کر امام رضا علیہ السلام کے اسٹیڈیم میں جمع کیا گیا اور آگے کا ماجرا آپ خود ہی دیکھیں!!!
-
ایران - دستاویزی پروگرام مشہد الرضا
May ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۵نشرہونے کی تاریخ 30/ 04/ 2020
-
ایران - دستاویزی پروگرام مشہد الرضا
Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۱نشرہونے کی تاریخ 23/ 04/ 2020