-
شیراز میں امدادی کاموں کی ایک جھلک
Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۴ایران کے شہر شیراز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فجر فارس یونٹ کی جانب سے مومنانہ امداد کے دائرے میں دس ہزار سے زیادہ راشن کے تھیلے جس میں خشک خوراک کے سامان کے علاوہ ضروریات زندگی کی اشیاء رکھی گئیں تھیں ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کے لئے تیار کی گئی۔
-
مرحوم حسین شیخ الاسلام کی یاد میں تقریب
Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۳مرحوم حسین شیخ الاسلام کی یاد میں تقریب 9 مارچ 2021 کو دارالحکومت تہران کے اسلامی انقلاب خانہ فرہنگ میں منعقد ہوئی جس میں بلدیہ تہران کے ثقافتی شعبے کے سربراہ حجت الاسلام امرودی اور دیگر حکام شریک ہوئے ہوئے
-
ایران کے سب سے بڑے موبائل اسپتال کا افتتاح
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۸9 مارچ 2021 کو ملک کے سب سے بڑے موبائل اسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں امام خمینی رح کے فرمان پر عمل درآمد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ محمد مخبر موجود تھے۔ 99 بیڈز پر مشتمل اس موبائل اسپتال میں دو آپریشن تھیٹر، ڈیلیوری روم، الٹرا ساؤنڈ مشین، امبولینس، میڈیکل اسٹور کے علاوہ اسپتالوں میں موجود تمام طبّی سہولیات موجود ہیں۔
-
امن و دوستی کے نام پر پودہ لگانے کی تقریب
Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۵ایران کے دارالحکومت تہران کے بک گارڈن کمپلیکس میں تہران کے میئر اور غیر ملکی سفیروں کی موجودگی میں 8 مارچ 2021 بروز پیر کو امن و دوستی کے نام پر پودہ لگایا گیا۔
-
سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز
Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز چھ مارچ 2021 کو تہران کے اندیشہ ہال میں ہوا۔
-
یوم شجر کاری کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی نے دو پودے لگائے (تصاویر)
Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۷رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعے کے روز یوم شجر کاری کی مناسبت سے دو پودے لگائے۔ اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ ماحولیات سے متعلق فعالیت، دینی اور انقلابی فعالیت ہے اور اسے عیش اور سجاوٹ کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
-
شہداء دو کوھہ کی یاد میں سیمینار
Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷شہداء دو کوھہ خاصطور پر حضرت محمد رسول ص بریگیڈ کے شہید کمانڈر جنرل حاج ابراہیم ہمت کی یاد میں سیمینار معقد ہوا جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی، حضرت محمد رسول ص بریگیڈ کے کمانڈر حسن حسن زاده، حضرت محمد رسول ص بریگیڈ کے سابق کمانڈر جنرل محمد رضا یزدی اور دیگر عسکری عہدیداروں نے شرکت کی یہ سیمینار تہران میں اندیشہ ہال میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ منعقد ہوا۔
-
اہواز کی سڑکوں پر کورونا کی فوری ٹیسٹینگ
Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۳ایران کے شہر اہواز میں کورونا وائرس کی افراد میں فوری ٹیسٹینگ کا آغاز کردیا گیا ہے اور شہر کی عام شاہراہوں پر ایمبولینس بسوں میں موجود طبّی عملہ افراد کی فوری کورونا ٹیسٹینگ کررہا ہے جس سے کورونا وائرس کی فوری تشخیص کے عمل میں اضافہ ہوگیا ہے
-
سردار آسمانی فن وہنر میوزیم کا افتتاح
Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۹رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی اور ایران کی مستضفین فاؤنڈیشن کے سربراہ پرویز مفتّاح موجودگی میں ایران میں سردار آسمانی فن و ہنر میوزیم کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے مسلح افواج کے حوالے
Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۷ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے اوورہال شدہ طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور جیٹ انجن فضائیہ کے حوالے کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے ملکی توانائیوں اور صلاحیتوں پر بھروسے، دفاعی اور سیکورٹی آلات کی تعمیرو مرمت اور ان کی جدید کاری، نیز مختلف طرح کے ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجیی خود ایجاد کرکے دشمن کی سازشوں اور منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔