ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں یوکیا آمانو کی رپورٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196608-ایران_کے_ایٹمی_پروگرام_کے_بارے_میں_یوکیا_آمانو_کی_رپورٹ_
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد دو ہزار دو سو اکتیس کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں یوکیا آمانو کی رپورٹ

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد دو ہزار دو سو اکتیس کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے پیر کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد دو ہزار دو سو اکتیس کی بنیاد پر ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی شفافیت اور ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کی نوعیت کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔ یوکیا آمانو نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنانے سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی ضمانت فراہم ہو گی۔ یوکیا آمانو کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رواں سال پندرہ دسمبر تک ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے ماضی و حال سے متعلق باقی ماندہ تمام مسائل کے حل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ یوکیا آمانو کی رپورٹ میں آیا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک اور ایران نے تیس جون دو ہزار پندرہ کو ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے اپیل کی تھی کہ وہ گروپ پانچ جمع ایک، یورپی یونین اور ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے تا اطلاع ثانوی مشترکہ جامع ایکشن پلان کی بنیاد پر ایران کے ایٹمی پروگرام کی شفافیت اور ایٹمی تنصیبات کی ضروری نگرانی جاری رکھے۔ واضح رہے کہ پچیس اگست کو ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گونرز کے ہنگامی اجلاس میں یوکیا آمانو کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔