برطانیہ، تارکین وطن کو ان کے حق سے محروم نہ کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i197177-برطانیہ_تارکین_وطن_کو_ان_کے_حق_سے_محروم_نہ_کرے_ایمنسٹی_انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے حقوق کا خیال رکھے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ، تارکین وطن کو ان کے حق سے محروم نہ کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے حقوق کا خیال رکھے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ سے متاثر ان تارکین وطن کے حقوق کا خیال رکھے جو اس ملک میں پناہ گزین ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ان لوگوں کو اپنے حقوق سے محروم کئے ہوئے ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے اعلی کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ تارکین وطن کے ساتھ برطانیہ سمیت یورپی ممالک کا بدترین اور بے شرمانہ ترین سلوک رہا ہے۔ اس ادارے نے یورپی ممالک کے اس اقدام کو انسانی بحران کے گذشتہ تیس سال کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔ اس ادارے نے ایشیائی اور افریقی تارکین وطن کے ساتھ یورپی ممالک کے سلوک پر سخت تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے اپنی پناہ گزین مخالف پالیسیوں کے تحت، گذشتہ منگل کو اعلان کیا کہ اس ملک میں برسر روزگار غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں کام فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی-