ایران پاکستان کو مزید بجلی فراہم کرے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i218116-ایران_پاکستان_کو_مزید_بجلی_فراہم_کرے_گا
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان بجلی کی برآمدات میں اضافے کے بارے میں مفاہمت ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان کو مزید بجلی فراہم کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان بجلی کی برآمدات میں اضافے کے بارے میں مفاہمت ہو گئی ہے۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایران کے وزیر توانائی حمیت چیت چیان اور پاکستان کے وزیر توانائی خواجہ آصف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بجلی کی برآمدات میں چالیس فی صد اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

ایران اور پاکستان نے سن دو ہزار میں بجلی کی برآمدات میں اضافے پر اتفاق کیا تھا۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے توانائی نے ایران سے پاکستان کے لئے ایک ہزار سے تین ہزار میگاواٹ تک اضافی بجلی کی فراہمی کے لئے ابتدائی بات چیت کی۔

بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو آئندہ ماہ پاکستان کے وزیر توانائی کے دورہ تہران کے موقع پر حتمی شکل دی جائے گی۔