اتوار سے ایران کے لئے ایئر فرانس کی پروازوں کا آغاز
Apr ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
ایئر فرانس تہران کے لیے اپنی پروازیں آئندہ اتوار سے شروع کر دے گی۔
فائنانشل ٹائمز کے مطابق ایئر فرانس کی ایئر ہوسٹس اور دیگر عملہ ایرانی قوانین کے مطابق ، پردے کی پابندی کے ساتھ پرواز میں شامل ہوگا۔ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران فرانس کی پہلی پرواز اتوار کو تہران کے امام خمینی(رح) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی۔ برٹش ایئرویز نے بھی چودہ جولائی سے ایران کے لیے ہفتے میں اپنی چھے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لفت ہنسا اور آلیتالیا جیسی یورپی ایئرلائنوں نے پابندیوں کے باوجود ایران کے لیے اپنی پروازیں بند نہیں کی تھی۔