یورپ کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i223759-یورپ_کے_لیے_ایرانی_تیل_کی_برآمدات_میں_اضافہ
یورپ کی دو تیل صاف کرنے والی کمپنیاں تہران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے تیل کی پہلی کھیپ وصول کریں گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • یورپ کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ

یورپ کی دو تیل صاف کرنے والی کمپنیاں تہران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے تیل کی پہلی کھیپ وصول کریں گی۔

روئٹرز کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی کمپنی ایپلوم نے ایران کو دس لاکھ بیرل خام تیل کا آرڈر دیا ہے۔ خام تیل کی یہ پہلی کھیپ ہو گی جو ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد اٹلی پہنچے گی۔

تجارت، ٹرانسپورٹ اور تیل کے شعبے کے بعض ذرائع نے کہا ہے کہ یونان کی تیل صاف کرنے والی کمپنی موٹر آئل ہلاس بھی تہران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے خام تیل کی پہلی کھیپ حاصل کرے گی کہ جو ایران کے جزیرہ خارک سے روانہ کر دی گئی ہے۔

یہ دونوں کمپنیاں ایران پر پابندیاں عائد ہونے سے قبل ایرانی تیل کی خریدار تھیں۔

پابندیاں عائد ہونے سے قبل ایرانی تیل کی ایک تہائی سے زیادہ برآمدات یورپ کے لیے تھیں۔

دو ہزار گیارہ میں ایران کی تیل کی برآمدات اپنے عروج پر پہنچ گئی تھیں کہ جب یہ برآمدات پچیس لاکھ بیرل روزانہ ہو گئی تھیں اور ایران سعودی عرب کے بعد دنیا میں تیل برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا تھا۔