ایران کے سرخس ریلوے کے ذریعے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ
Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے سرحدی علاقے سرخس سے ریلوے کے ذریعے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ہے
ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے شمالی سرحدی علاقے سرخس سے ترکمنستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ بات اس صوبے کے ریلوے کے سربراہ "مصطفی نصیری" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مصطقی نصیری نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سرخس علاقے کے ریلوے کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کے لئے رواں سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران 5.33 لاکھ ٹن مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔مصطفی نصیری نے کہا کہ برآمد ہونے والی مصنوعات میں سیمنٹ بھی شامل ہے جو ازبکستان، ترکمنستان اور قزقستان کے لئے برآمد کی گئی ہے۔