نئی دہلی میں قرآن اور اسلامی فن و ہنر کی نمائش کا افتتاح
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196104-نئی_دہلی_میں_قرآن_اور_اسلامی_فن_و_ہنر_کی_نمائش_کا_افتتاح
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں قرآن اور اسلامی فن و ہنر کی ایک نمائش کا افتتاح ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں قرآن اور اسلامی فن و ہنر کی نمائش کا افتتاح

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں قرآن اور اسلامی فن و ہنر کی ایک نمائش کا افتتاح ہوا ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ جامعہ ملّیہ اسلامیہ کی میزبانی میں قرآن اور اسلامی فن و ہنر کی ایک نمائش منعقد کی گئی ہے۔ اس نمائش میں ہندوستان کے سب سے بڑے زیر کتابت قرآن کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ اس موقع پر سائنسی اور منظم طریقے سے نایاب قرآنی نسخوں کی مرمت، قرآنی کتیبے، نیز گرانقدر اشیا کہ جن پر قرآنی آیات درج ہیں اور دیگر اسلامی فن و ہنر کے نمونوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے نائب سربراہ احمد عالمی کا کہنا ہے کہ یہ نمائش، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے منقعد کی گئی ہے جہاں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا، قرآنی اور اسلامی ثقافت اور فن و ہنر کی بہتر شناخت حاصل کر سکتے ہیں۔ احمد عالمی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام، حسن و کمال اور رحمت کا دین ہے اور انتہا پسند تنظیموں کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس نمائش میں آٹھ سو نایاب قرآنی نسخوں اور کتیبوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ یہ نمائش آٹھ دن تک جاری رہے گی۔