ہندوستان
-
ہندوستان: کانگریس نے امریکی صدر کے دعووں پر مودی کی خاموشی کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا، کہا "ہمارے وزیر اعظم صرف تعریف سننا چاہتے ہیں۔"
Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۳ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے وزیر اعظم ٹیرف کے بارے میں سننا نہیں چاہتے، ہمارے وزیر اعظم صرف تعریف سننا چاہتے ہیں اس لئے وزیر اعظم اس پر خاموش ہیں۔"
-
ہندوستانی اور فرانسیسی فوجی سربراہوں کی ملاقات: اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں میں باہمی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور
Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸ہندوستان کے چیف آف اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب جنرل پیئر شل سے ملاقات کی جس میں دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں میں باہمی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
-
کیا ہندوستان کے وزیر داخلہ مسلمانوں کی آبادی کو لے جھوٹ پھیلا رہے ہیں، اپوزیشن پارٹیوں کی امت شاہ پر سخت تنقید
Oct ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۲ہندوستان میں اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت مختلف جماعتوں نے مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کو دراندازی کا نتیجہ قراردینے پر مرکزی وزیر داخلہ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
-
ہندوستان: بی جے پی کے ایم ایل اے کا متنازعہ بیان، مدارس کو مذہب بدلنے کا اڈہ بتایا اور کارروائی کی دھمکی دی
Oct ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۱ریاست مدھیہ پردیش میں ایک بی جے پی ایم ایل اے رامیشور شرما نے کہا ہے کہ ایسے کسی مدرسے کو چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں ہندو، جین، بدھ یا سکھ بچوں کو اسلام سمیت دیگر مذاہب کی تعلیم دی جائے، یہ بالکل ناقابل قبول ہوگا۔
-
ہندوستانی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر ملک کی مسلمان آبادی پر اثھایا سوال
Oct ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی غیرقانونی دراندازی کی وجہ سے بڑھ رہی ہے اور انھیں تلاش کرکے ملک بدر کیا جائے گا۔
-
بالی وڈ جوڑی دیپکاپدُوکون اور رَنویر سنگھ کے بعد بالی وُڈ کی ایک اور مشہور جوڑی، سُوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جوڑی، سیاحتی دورے پر ابوظہبی پہنچی ہے۔
Oct ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۷ابھی چند دن پہلے مشہور بالی وُڈ اداکارہ دیپِکاپدُوکون اور ان کے شوہر رَنویر سنگھ ابوظہبی گئے اور ابو ظہبی کے محکمۂ سیاحت کے ایک اشتہار میں نظر آئے تھے۔ اس اشتہار میں دیپِکاپدُوکون عربی لباس اور رَنویر سنگھ خاص داڑھی میں تھے۔ اس کے بعد دیپکا اور رنویر کو بہت زیادہ ٹرینڈ کیا گیا۔
-
کیا طالبان اور آر ایس ایس کی سوچ ایک ہے؟ راہل گاندھی نے مودی سے پوچھے کئی سوال، ہندوستانی خواتین کی توہین کا کون ہے ذمہ دار؟
Oct ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۹راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے افغان وزیر کی پریس کانفرنس سے خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پر وزیراعظم مودی سے وضاحت طلب کی ہے۔
-
ہندوستان: خاتون صحافیوں کو افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں شرکت سے روکے جانے پر پورے ملک میں شدید رد عمل
Oct ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۲ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں شرکت سے خاتون صحافیوں کو مبینہ طور پر روکا جانا شدید رد عمل کا سبب بن گیا ہے اور اس اقدام کی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔
-
مودی حکومت اور طالبان میں بڑھتی نزدیکیاں، ہندوستان کا کابل میں ٹیکنیکل مشن کوسفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان
Oct ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ٹیکنیکل مشن کوسفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
ہندوستان: وزیر اعظم مودی نے نیتن یاہو کی تعریف کی، کانگریس نے کہا "شرمناک عمل"
Oct ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۲ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ رد عمل پر شدید تنقید کی ہے، جس میں انہوں نے غزہ میں پیدا ہونے والی نئی صورتِ حال کے سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غیر مشروط تعریف کی تھی۔