ہندوستان میں اسرو کا اسکرائم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i245272-ہندوستان_میں_اسرو_کا_اسکرائم_جیٹ_انجن_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے اتوار کو اسکرائم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اسرو کا اسکرائم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے اتوار کو اسکرائم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا۔

ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے اتوار کو ریاست آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے اسکرائم جیٹ انجن کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا- ہندوستان کی قومی خلائی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ حال ہی میں تیار کئے گئے اسکرائم جیٹ انجن کے کامیاب تجربے سے اب ہندوستان بہترین ٹیکنالوجی والی منتخب لیگ میں شامل ہو گیا ہے- اسرو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن کامیاب رہا جس کے لئے آر ایچ پانچ سو ساٹھ راکٹ کو چھوڑا گیا- اس میں دو ایئر انجن لگائے گئے تھے۔