ہندوستان میں بس میں دھماکہ 4 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i338267-ہندوستان_میں_بس_میں_دھماکہ_4_افراد_ہلاک
ہندوستان میں مسافر بس پر ماؤنواز باغیوں کے حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بس میں دھماکہ 4 افراد ہلاک

ہندوستان میں مسافر بس پر ماؤنواز باغیوں کے حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق این ایم ڈی سی کی بس دوپہر آکاش نگر سے بچیلی سبزی خریدنے کے لئے آئی تھی جس میں سی آئی ایس ایف کے کچھ اہلکار بھی سوار تھے چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے آکاش نگر بچیلی شاہراہ پر نکسلیوں نے نیشنل منیرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کی ایک بس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس میں سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

حملے میں بس میں سوار دو دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں بچیلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔