ہندوستان کا سیٹلائٹ گرا کر چوتھی خلائی طاقت بننے کا دعویٰ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346534-ہندوستان_کا_سیٹلائٹ_گرا_کر_چوتھی_خلائی_طاقت_بننے_کا_دعویٰ
ہندوستان نے خلا میں دشمن کے سیٹلائٹ کو مارگرانے کا تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا سیٹلائٹ گرا کر چوتھی خلائی طاقت بننے کا دعویٰ

ہندوستان نے خلا میں دشمن کے سیٹلائٹ کو مارگرانے کا تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دشمن کے سیٹلائٹ کو نچلی مدار میں مار گرانے کا تجربہ جسے مشن طاقت کا نام دیا گیا تھا، محض تین منٹ میں انجام پایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشن طاقت کے دوران ایک لائیو سیٹلائٹ کو خلا میں مار گرایا گیا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سائنسدانوں کو اس کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ کرکے ہندوستان نے کسی بھی بین الاقوامی قانون یا معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔
ہندوستانی سائنسدانوں کی اس کامیابی پر حزب اختلاف کی جماعتوں منجملہ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے  بھی مبارک باد پیش کی ہے۔