عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا کی امام خمینی(رح) کے حرم میں حاضری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i339236-عالمی_وحدت_اسلامی_کانفرنس_کے_شرکا_کی_امام_خمینی(رح)_کے_حرم_میں_حاضری
بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا کی امام خمینی(رح) کے حرم میں حاضری

بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے 350 غیر ملکی مہمانوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے اس موقع پر کہا کہ اس سال دنیا کے 81 ممالک سے 350 غیر ملکی مہمانوں کی بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی کانفرنس میں مسلم مفکروں، علما اور شخصیات نے شرکت کر کے دنیا والوں پر یہ ثابت کر دیا کہ عالم اسلام میں ماضی کی طرح اب بھی حضرت امام خمینی رح  کے افکار و نظریات زندہ ہیں۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ راہنمائی کی بدولت حضرت امام خمینی رح کے افکار ونظریات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کا قیام امام خمینی رح کی عظیم آرزو تھی جس کی تکمیل کے لیے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے شرکاء حضرت امام خمینی سے تجدید عہد وفا کے لیے آپ کے مزار پر حاضر ہوئے اور انشا اللہ اتحاد کے مشن کو جاری رکھا جائیگا۔

بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس سنیچر کے دن تہران میں شروع ہوئی اور آج پیر کے روز ختم ہوگی اس کانفرنس میں81 ممالک سے 350 غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔