Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • دشمن کو پر مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، فوجی کوآرڈینیٹر

ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نےدرپیش خطرات کے مقابلے کی غرض سے متعدد منصوبے تیار کر لیے ہیں۔

تہران میں کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کو ملکی سرحدوں میں پر مارنے کی بھی اجازت نہیں دیں گی۔انہوں نے باور تھری سیون تھری دفاعی نظام کی رونمائی کا ذکرتے ہوئے کہا کہ دنیا یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایرانی جوان اس ٹکنالوجی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ایرانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ باور تھری سیون تھری میزائل سسٹم سو اہداف کی نشاندہی اور ان کی درجہ بندی کر کے چھے اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔یہ نظام نچلی سطح سے پنسٹھ کلومیٹرکی بلندی تک فضائی دفاع کی توانائی رکھتا ہے اور تقربیا تین سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔