لبنانی صدر کی سینچری ڈیل کا مقابلہ کرنے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i355069-لبنانی_صدر_کی_سینچری_ڈیل_کا_مقابلہ_کرنے_پر_تاکید
لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اگر عرب ممالک سینچری ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے تو انجام بہت برا ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • لبنانی صدر کی سینچری ڈیل کا مقابلہ کرنے پر تاکید

لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اگر عرب ممالک سینچری ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے تو انجام بہت برا ہوگا۔

لبنان کے صدر میشل عون نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کے اصلی مسئلے کی حیثیت سے متعارف کرانے کی ضرورت پر تاکید کی- میشل عون نے مزید کہا کہ فلسطین کی زیادہ تر زمینوں کو اسرائیل میں ضم کرنا صیہونی حکومت کی انتخابی مہم کا اصلی حربہ تھا- صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انتخابی مہم کےدوران وعدہ کیا کہ اگر وہ پارلیمانی انتخابات جیت گئے تو درہ اردن کے کچھ حصوں اور شمالی بحرالمیت کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کر لیں گے۔