لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے شہر "الخیام" پر صیہونی حکومت کے توپ خانے اور فاسفورس کے حملے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے قریب صیہونیت مخالف آپریشن اور اس کے نتیجے میں کئی صیہونیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے ملحق سرحدی علاقے میں دو مصری نوجوانوں کی صیہونیت مخالف کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔
جنوب مغربی یمن کے التعزیہ ضلع کے ایک اسکول پر امریکی و برطانوی جنگي طیاروں کی بمباری میں دو طالبات شہید اور پانچ زخمی ہوگئی ہيں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے درجنوں راکٹ داغے جانے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سے بجلی منقطع ہونے کی خبر دی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح خان یونس شہر میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملے کے صیہونی حکومت کے نئے جرم کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بھیانک حملے میں اب تک 60 شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی خبر دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کو دمشق کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے