افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر تصادم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i356942-افغانستان_اور_پاکستان_کی_سرحد_پر_تصادم
کنڑ سیکٹر پر افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر تصادم

کنڑ سیکٹر پر افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کی صوبہ کنٹر کے ترجمان عبدالغنی مصمم نے پیر کو اعلان کیا کہ  ناری کے علاقے میں افغانستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان اس وقت لڑائی ہوئی جب بقول ان کے، پاکستانی فوجیوں نے غیر قانونی سرحدی اقدامات شروع کئے۔ 
ابھی اس لڑائی میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 
چند روز قبل اسپین بولدک سیکٹر پر بھی افغانستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان ٹکراؤ کی خبر ملی تھی جس میں دس افراد مارے گئے تھے۔ 
افغانستان اور پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کے بارے میں اختلاف پایا جاتاہے اور دونوں ہی اس تعلق سے ایک دوسرے کے خلاف اشتعال انگیز اور بلا اشتعال فائرنگ کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔