سعودی عرب میں مخالفین کی سرکوبی جاری ہے، ہیومن رائٹس واچ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i357342-سعودی_عرب_میں_مخالفین_کی_سرکوبی_جاری_ہے_ہیومن_رائٹس_واچ
ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جون دوہزار سترہ سے سعودی حکومت کے سیکڑوں مخالفین جیلوں میں بند ہیں اور ان میں سے متعدد کو ایذائیں بھی دی جاری ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں مخالفین کی سرکوبی جاری ہے، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جون دوہزار سترہ سے سعودی حکومت کے سیکڑوں مخالفین جیلوں میں بند ہیں اور ان میں سے متعدد کو ایذائیں بھی دی جاری ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں مخالفین کی بے جا گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے ملک بھر میں مخالفین کی گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر دوہزار سترہ سے اب تک تقریبا ڈھائی سو دانشوروں، سیاسی مخالفین، سماجی کارکنوں، شعرا، ماہرین اقتصادیات اور یونیورسٹی اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 
ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ سال استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کے خلاف تاحال مقدمہ نہ چلائے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔