کابل میں مقناطیسی بم کا دھماکہ، متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i365160-کابل_میں_مقناطیسی_بم_کا_دھماکہ_متعدد_زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • کابل میں مقناطیسی بم کا دھماکہ، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

کابل پولیس چیف نے بتایا ہے کہ مقناطیسی بم کا یہ دھماکہ شہر کے نو نمبر علاقے میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقناطیسی بم وزارت دفاع کے ایک ملازم کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم کسی کے ہلاک ہونے کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اب تک کسی فرد یا گروہ نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس قسم کے حملوں کی ذمہ دار عام طور پر طالبان گروہ قبول کرتا رہا ہے۔