افغان حکومت کی جانب سے طالبان کا دعوی مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390123-افغان_حکومت_کی_جانب_سے_طالبان_کا_دعوی_مسترد
افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے اس دعوے کے مسترد کر دیا ہے کہ اس ملک کی نوے فیصد سرحدوں کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • افغان حکومت کی جانب سے طالبان کا دعوی مسترد

افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے اس دعوے کے مسترد کر دیا ہے کہ اس ملک کی نوے فیصد سرحدوں کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے زور دے کر کہا ہے کہ طالبان کا یہ دعوی بے بنیاد اور تشہیراتی ہے اور اس کا مقصد رائے عامہ کو دھوکا دینا ہے۔

فواد امان کا کہنا تھا کہ افغان سرحدوں کا بڑا حصہ اور ملک کے اہم شہر اور اصلی سڑکیں حکومت کے زیرکنٹرول ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو دعوی کیا تھا کہ افغانستان کی نوے فیصد سرحدیں اس وقت طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔