شام میں داعش کا سرغنہ فوجی آپریشن میں ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i410845-شام_میں_داعش_کا_سرغنہ_فوجی_آپریشن_میں_ہلاک
محمد الیاد عبد الرزاق نامی داعش کا مقامی سرغنہ جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، درعا میں کوئیک رسپانس فورس کے ایک آپریشن میں مارا گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۱۵ Asia/Tehran
  • شامی فوجی ۔ فائل فوٹو
    شامی فوجی ۔ فائل فوٹو

محمد الیاد عبد الرزاق نامی داعش کا مقامی سرغنہ جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، درعا میں کوئیک رسپانس فورس کے ایک آپریشن میں مارا گیا۔

ذرائع ابلاغ نے شامی سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درعا علاقے میں کوئیک رسپانس فورس نے معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ایک دہشت گرد محمد الیاد عبدالرزاق عرف ابوقاسم العقرابوی مارا گیا  جو درعا میں داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے خفیہ ٹھکانے سے بہت سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

شامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس دہشت گرد نے گزشتہ ماہ ہونی والی بہت سی دہشت گردانہ کاروائیوں میں حصہ لیا تھا جن میں شامی فوج کی ایک یونٹ پر حملہ اور ایک پولیس پر حملے کے بعد اس کے عملے کے کئی افرد کو اغوا کے بعد قتل کرنے جیسی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔