غزہ کے البریج کیمپ پر صیہونی فضائیہ کا حملہ، چار زخمی
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۴:۲۴ Asia/Tehran
صیہونی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں واقع البریج کیمپ پر حملہ کرکے چار فلسطینیوں کو زخمی کر دیا-
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے جمعہ کی رات البریج تربیتی کیمپ پر حملہ کر دیا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ اس واقعے مین کم از کم چار فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں شہدائے الاقصی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب صیہونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ حماس کے اس تربیتی کیمپ پر فضائی حملہ، غزہ پٹی سے مقبوضہ علاقوں کی جانب راکٹ اور مارٹر گولہ باری کے جواب میں کیا گیا جبکہ صیہونی فوجی خود، غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اس سے قبل دعوی کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کے ارکان نے البریج کیمپ سے جنوبی اسرائیل کی جانب مارٹر گولے مارے تھے۔