فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196234-فلسطینی_جوانوں_اور_صیہونی_فوجیوں_کے_درمیان_جھڑپیں
غرب اردن میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں

غرب اردن میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں-

لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر البیرہ کے جبل الطویل علاقے میں فلسطینی جوانوں پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں - صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ شہر بیت القدس کی " بدو " کالونی میں بھی فلسطینی جوانوں پر حملہ کیا- اسی طرح صیہونی حکومت کی جنگی گن بوٹوں نے غزہ کے ساحلوں پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی- دوسری جانب صیہونی ذرائع نے غلطی سے سائرن بجنے کے باعث تل ابیب اور اس کے مضافات میں واقع کالونیوں میں شدید خوف و وحشت پھیل جانے کی خبر دی ہے-