صیہونی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے خلاف ایک نسل پرستانہ قانون منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197456-صیہونی_پارلیمنٹ_میں_فلسطینیوں_کے_خلاف_ایک_نسل_پرستانہ_قانون_منظور
صیہونی حکومت نے فلسطین کے فعال مزاحمتی رہنماؤں کے خلاف ایک نسل پرستانہ قانون کی منظوری دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے خلاف ایک نسل پرستانہ قانون منظور

صیہونی حکومت نے فلسطین کے فعال مزاحمتی رہنماؤں کے خلاف ایک نسل پرستانہ قانون کی منظوری دی ہے-

فلسطین کے شعبہ اطلاعات و نشریات کی رپورٹ کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ کینسٹ نے بدھ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عنوان سے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کا مقصد، فلسطینی مزاحمت کے سرگرم افراد کے خلاف جنگ کرنا ہے- اس نئے قانون سے صیہونی ججوں کو مزاحمتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے والے کسی بھی ملزم کو تیس سال قید کی سزا دینے کا اختیار حاصل ہو جائے گا- اس قانون کے مطابق مزاحمتی اقدامات انجام دینے والے اور اس کی مدد کرنے والے کا جرم ایک جیسا شمار کیا جائے گا اور جو مزاحمتی گروہوں کی حمایت کرے گا اسے تین سال قید کی سزا دی جائے گی- اس قانون سے صیہونی حکومت کے اختیارات بڑھ جائیں گے اور داخلی سیکورٹی کے وزیر کو مزاحمتی سرگرمیوں کے حامی کسی بھی گروہ کو دہشت گرد قرار دینے کا موقع میسر ہو جائے گا- اس قانون کا مقصد، فلسطینیوں کو نقصان پہنچانا ہے- صیہونی حکومت نے ان قوانین کو منظور کر کے فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی اقدامات کو چاہے وہ قیدی ہوں یا نہ ہوں، جائز ٹھہرانے کی کوشش کی ہے- اسرائیل کے یہ اقدامات، مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی اور جھڑپوں کا سلسہ بڑھنے اور مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آنے کا باعث بنے ہیں-