خالد مشعل اور صائب عریقات کے درمیان دوحہ میں ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197472-خالد_مشعل_اور_صائب_عریقات_کے_درمیان_دوحہ_میں_ملاقات
حماس اور پی ایل او کے رہنماؤں خالد مشعل اور صائب عریقات نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • خالد مشعل اور صائب عریقات کے درمیان دوحہ میں ملاقات

حماس اور پی ایل او کے رہنماؤں خالد مشعل اور صائب عریقات نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی ہے-

اطلاعات کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل اور تنظیم آزادی فلسطین، پی ایل او، کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات کے درمیان جمعرات کے روز دوحہ میں ملاقات ہوئی- اس ملاقات میں بعض اہم مسائل، خاص طور سے، رواں مہینے کے دوران فلسطین کی قومی کونسل کے مجوزہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا- قابل ذکر ہے کہ حماس نے دیگر فلسطینی گروہوں کی موافقت کے بغیر فلسطین کی قومی کونسل کا اجلاس منعقد کئے جانے کے بارے میں بارہا خـبردار اور اسے قومی آشتی کے معاہدے کے خلاف بغاوت سے تعبیر کیا ہے- فلسطین کی قومی کونسل کے سربراہ سلیم زعنون نے اسی ہفتے اعلان کیا تھا کہ فلسطین کی قومی کونسل کا اجلاس پندرہ اور سولہ ستمبر کو منعقد ہو گا-