عراق میں دہشت گردانہ بم دھماکے، پندرہ جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197478-عراق_میں_دہشت_گردانہ_بم_دھماکے_پندرہ_جاں_بحق
عراق کے شمال میں ہونے والے کئی بم دھماکوں میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۰۴:۰۳ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردانہ بم دھماکے، پندرہ جاں بحق

عراق کے شمال میں ہونے والے کئی بم دھماکوں میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دارالحکومت بغداد سے پچاس کلومیٹر شمال میں واقع شہر طرمیہ میں کئی بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے- ان بم دھماکوں میں بیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق ان بم دھماکوں میں سے ایک دھماکا طرمیہ شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے ہیں- ادھر بغداد کے مضافات میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں- ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن عراقی حکام اس طرح کے بم دھماکوں کے لئے عام طور سے داعش گروہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں-