مصر میں اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی آزادی پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197479-مصر_میں_اغوا_ہونے_والے_چار_فلسطینیوں_کی_آزادی_پر_تاکید
فلسطین کی تحریک حماس نے مصر میں اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۰۴:۴۶ Asia/Tehran
  •  مصر میں اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی آزادی پر تاکید

فلسطین کی تحریک حماس نے مصر میں اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے

تحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم، مصر میں اغوا کئے جانے والے چار فلسطینیوں کو رہا کرانے کی کوشش کر رہی ہے- اسماعیل ہنیہ ، مصر میں اغوا ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خاندان سے ملاقات کے لئے گئے اور ان افراد کی رہائی کے لئے حماس کی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں سے انہیں آگاہ کیا- اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے بھی کہا ہے کہ تحریک حماس اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مصری حکام سے رابطے میں ہے۔ تحریک حماس نے مصری حکومت کو اغوا ہونے والے چاروں فلسطینیوں کی جان کا ذمہ دار قرار دیا ہے-