فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی فوجیوں نے جمعے کے دن غرب اردن کے شہر رام اللہ کے جنوب میں واقع قلندیا پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا اور اس کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔ اس حملے کے بعد صیہونی غاصبوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی اور صیہونی فوجیوں نے چار فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے قلندیا پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیل کے فوجی ٹاور پر فائرنگ کی۔