جماعت اسلامی کا 30 اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i254923-جماعت_اسلامی_کا_30_اکتوبر_کو_لاہور_میں_حکومت_مخالف_مارچ_کا_اعلان
جماعت اسلامی پاکستان نے تیس اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی کا 30 اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان نے تیس اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاھور میں ایک پریس کانفرنس دوران کہا ہے کہ وزیراعظم کے رویئے اور وعدہ خلافیوں نے ہمیں احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیس اکتوبر کو لاہور میں حکومت خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کہا کہ حکومت پناما لیکس کے حوالے سے احتساب کے وعدوں پر عملدرآمد سے گریزاں ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ٹی وی خطاب اور پارلیمنٹ کے روبر اعلان کیا تھا کہ وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں گے لیکن وہ وعدوں سے مکر گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب حزب اختلاف کی ایک اور جماعت تحریک انصاف نے بھی پناما لیکس کے معاملے پر دو نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پاناما  کی مشہور لاء فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات میں پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے خاندان کی آف شور کمپنیوں کے معاملات سامنے آئے تھے۔

پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے آف شور کمپنیوں میں منتقل ہونے والی رقم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک اعلی سطح کا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کمیشن کے ضوابط کار پر حکومت اور حزب اختلاف میں اب تک اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔