پاکستان کے ممتاز صحافیوں نے شہدائے استقامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کی اور اسرائیل کو الگ تھلگ کرنے کے لئے دنیا کے اجتماعی اقدام کا مطالبہ کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور خیبر میں کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےغزہ اور لبنان کے لیے 14ویں امدادی کھیپ روانہ کردی۔
سابق پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت میں ایران کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران طاقتور ملک ہے اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ایئرلائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 پر استنبول روانہ ہوگئے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ ’اسلم‘ پر خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔