پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ دو ہلاک و زخمی
Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
ذرائع ابلاغ نے پاکستانی سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں دو افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بدھ کی صبح ہونے والی ان جھڑپوں میں ایک سیکورٹی اہلکار مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے بعض علاقوں میں ردالفساد آپریشن کے زیرعنوان دہشتگردوں کا پتہ لگا کر ان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ خیبرپختونخواہ پاکستان کا بدامنی کا شکار علاقہ سمجھا جاتا ہے جہاں، طالبان، جماعت الاحرار، لشکرجھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسے گروہوں کے دہشتگرد موجود ہیں اور اکثر دہشتگردانہ حملوں، بم دھماکوں اور عام شہریوں کے قتل عام میں انھیں کا ہاتھ ہوتا ہے۔