آ گیا شافعِ امت، مبارک ہو! ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i363905-آ_گیا_شافعِ_امت_مبارک_ہو!_ویڈیو
آسمان امام و ولایت کے تیسرے درخشاں ستارے، نگینِ ارضِ نینوا، سردار جوانان جنت، پاسبان دین و شریعت، شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر سبھی عاشقان اہلبیت اور حریت و آزادی کے متوالوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • آ گیا شافعِ امت، مبارک ہو! ۔ ویڈیو

آسمان امام و ولایت کے تیسرے درخشاں ستارے، نگینِ ارضِ نینوا، سردار جوانان جنت، پاسبان دین و شریعت، شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر سبھی عاشقان اہلبیت اور حریت و آزادی کے متوالوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آج دنیا بھر میں رسول ثقلین (ص) کے نواسے، علی و زہرا (ع) کے فرزند دلبند، شفیع امت حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر کروڑوں دل خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔

۳ شعبان المعظم سنہ ہجری سبط اصغر امام حسین علیہ السلام، ۴ شعبان سنہ ۲۶ ہجری کو فرزند علی (ع) حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام اور ۵ شعبان کو فرزند حسین (ع) حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی تاریخ ولادت با سعادت ہے۔