پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس
Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ پندرہ جنوری کو کھیلا جائے گا جس کے لئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بھرپور انداز میں پریکٹس کر رہے ہیں۔
آکلینڈ میں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سبھی پاکستانی کھلاڑی فٹ ہیں اورنیوزی لینڈ کی آب و ہوا سے بھی ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔
ادھر پابندیوں کا ایک طویل عرصہ گذارنے کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بالر محمد عامر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔