ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i225532-ہندوستانی_کرکٹ_بورڈ_کے_صدر_اپنے_عہدے_سے_مستعفی
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی

ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لودھا کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئ تجاویز کے تناظر میں سپریم کورٹ کے ساتھ پیدا ہونے والے قانونی مسائل کو ششانک منوہر کے استعفے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل میں ہندوستانی بورڈ کے نمائندے کے عہدے سے بھی استفعی دے دیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا نے ششانک منوہر کا یہ بیان جاری کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ان کا یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ششانک منوہر کی جگہ نئے چیئرمین کا اعلان کرنے والی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایسے چیئر مین کا انتخاب کرے گی جو چیئر مین بننے کے بعد اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ اپنے پاس نہ رکھے۔