یوروکپ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ پر بیلجیئم کی واضح برتری
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i232240-یوروکپ_کے_پہلے_میچ_میں_آئرلینڈ_پر_بیلجیئم_کی_واضح_برتری
یورو کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، بیلجیئم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو شکست دے دی
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • یوروکپ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ پر بیلجیئم کی واضح برتری

یورو کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، بیلجیئم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو شکست دے دی

سحر عالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق یورو کپ دوہزار سولہ کے دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے فرانس کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔

ہفتے کویورو کپ کا پہلا میچ جمہوریہ آئر لینڈ اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں بیلجیئم نے جمہوریہ آئر لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دیدی۔

بیلجیئم کی جانب سے دو گول لوکاکو نے کئے۔

یورو کپ کا دوسرا میچ ہنگری اور آئس لینڈ کے درمیان جبکہ تیسرا اور آخری میچ رات بارہ بجے آسٹریا اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔