فرانس میں پانچ سو ستاون افراد گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i232618-فرانس_میں_پانچ_سو_ستاون_افراد_گرفتار
فرانس میں یورو دوہزار سولہ فٹبال میچوں کے دوران تشدد کے سلسلے میں پانچ سو ستاون افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • فرانس میں پانچ سو ستاون افراد گرفتار

فرانس میں یورو دوہزار سولہ فٹبال میچوں کے دوران تشدد کے سلسلے میں پانچ سو ستاون افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آرٹی ایل چینل کی نیوز سائٹ کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ اور کھیل کود کی وزارت نے پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کر کے یورو دو ہزارسولہ کے فٹبال میچوں کی سیکورٹی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ اسی کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ حالیہ تشدد کے سلسلے میں پانچ سو ستاون افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کازنو نے کہا ہے کہ یورو دوہزار سولہ کے فٹبال میچوں کے آغاز کے دس دن بعد سیکورٹی کی صورتحال ایسی ہے کہ تماش بینوں کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے اور ان کی سیکورٹی یقینی بنائی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ یورودوہزار سولہ کے فٹبال میچوں میں گیارہ جون کو روس اور برطانیہ کی ٹیموں کے طرفداروں کے درمیان تصادم ہوگیا تھا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تصادم اور تشدد کے سلسلے میں گرفتار کئے جانے والے پانچ سو ستاون افراد میں سے چار سوچوالیس افراد زیر حراست ہیں جبکہ ستائیس افراد کو قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ پچیس غیر ملکیوں کو ان کے ممالک میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔

یورو دو ہزار سولہ کے فٹبال میچ یورپی ملکوں کی فٹبال ٹیموں کے گیارھویں مقابلے ہیں ۔ یورو دو ہزار سولہ فٹبال میچوں کا آغاز دس جون کو ہوا اور یہ مقابلے دس جولائی تک جاری رہیں گے ۔