آئس لینڈ کو شکست، فرانس یورو کپ کے سیمی فائنل میں
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i234895-آئس_لینڈ_کو_شکست_فرانس_یورو_کپ_کے_سیمی_فائنل_میں
فرانس نے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں آئس لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۲۱ Asia/Tehran
  • آئس لینڈ کو شکست، فرانس یورو کپ کے سیمی فائنل میں

فرانس نے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں آئس لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

فرانس میں جاری یورو کپ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آئس لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ پہلے ہاف میں فرانس کی جانب سے 4 گول کرکے مخالف ٹیم پر بھرپور دباؤ ڈالا گیا لیکن دوسرے ہاف میں آئس لینڈ کی ٹیم 2 گول ہی کر سکی جب کہ فرانس نے دوسرے ہاف میں بھی مزید ایک گول کر کے برتری کو 2-5 کر دیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

فرانس آئس لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ 8 جولائی کو ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جرمنی سے ہو گا۔