فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے لیے ایران کا تحفہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i235885-فرانس_کی_فٹبال_فیڈریشن_کے_لیے_ایران_کا_تحفہ
فرانس میں ایران کے سفارت خانے نے یورو کپ فٹبال دوہزار سولہ کے رنگوں اور لوگو پر مشتمل قالین فرانس کی فٹبال فیڈریشن کو بطور تحفہ پیش کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  •  فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے لیے ایران کا تحفہ

فرانس میں ایران کے سفارت خانے نے یورو کپ فٹبال دوہزار سولہ کے رنگوں اور لوگو پر مشتمل قالین فرانس کی فٹبال فیڈریشن کو بطور تحفہ پیش کیا ہے۔

اس قالین میں یورو دوہزار سولہ کا لوگو، سوپر وکٹر ڈول، ایفل ٹاور اور فرانس کی نیشنل ریلوے کا مونوگرام بھی ریشمی دھاگوں سے بنا گیا ہے۔ فرانس کی فٹبال فیڈریشن ایف ایف ایف کے مطابق یہ انتہائی منفرد تحفہ ہے اور جو فرانس کو ہمیشہ یورو کپ کی میزبانی کی یاد دلاتا رہے گا۔

یہ قالین ایران کے معروف قالین باف ھادی شہسواری کے دست ہنرمند کا شاہکار ہے جبکہ اس کے ساتھ یورو کپ کے لوگو اور ایرانی قالین کے منفرد پھولوں سے سجے دو عدد سفالین کوزے بھی فرانس کی فٹبال فیڈریشن کو بطور تحفہ دیئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یورو کپ فٹبال کے مقابلوں کا آغاز دس جون سے فرانس میں ہوا ہے اور اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ دس جولائی کو یوروکپ کا فائنل میچ فرانس اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔