ایرانی فلم اسٹار نے آسکر ایوارڈ کا بائیکاٹ کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i269579-ایرانی_فلم_اسٹار_نے_آسکر_ایوارڈ_کا_بائیکاٹ_کر_دیا
آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ایرانی فلم میں مرکزی کردار ادار کرنے والی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی نے، امریکی صدر کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر آسکر میلے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم اسٹار نے آسکر ایوارڈ کا بائیکاٹ کر دیا

آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ایرانی فلم میں مرکزی کردار ادار کرنے والی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی نے، امریکی صدر کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر آسکر میلے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلم اسٹار علی دوستی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعض ملکوں کے مسلم شہریوں کے، امریکہ میں داخلے پر عائد کی جانب والی پابندی کے خلاف بطور احتجاج ، آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں امریکی صدر کا یہ اقدام مکمل طور پر نسل پرستانہ ہے لہذا انہوں نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ معروف ایرانی ہدایت کار اور فلم ساز علی اصغر فرہادی کی فلم فروشندہ یا سیلزمین کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس سے پہلے سن دو ہزار بارہ میں علی اصغر فرہادی کی فلم سمین اور اصغر کی جدائی کو ایران کی تاریخ میں پہلا آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔