ایرانی اداکار جوہرچی چل بسے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i270467-ایرانی_اداکار_جوہرچی_چل_بسے
ایران کے فلمی اداکار حسن جوہرچی انتقال کر گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی اداکار جوہرچی چل بسے

ایران کے فلمی اداکار حسن جوہرچی انتقال کر گئے۔

ایران کے فلمی اور ٹی وی اداکار حسن جوہرچی کا جمعے کے روز  انتقال ہو گیا۔اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن جوہرچی کافی عرصے سے معدے کی بیماری مبتلا تھے تاہم جمعے کے روز  حرکت قلب بند ہوجا نےکی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق بیماری کے شدّت اختیار کر جانے کے بعد انھیں آئی سی یو میں اڈمٹ کر دیا گیا تھا۔حسن جوہرچی سنہ انّیس سو اڑسٹھ میں تہران میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے تہران کے آرٹ کالج میں تعلیم حاصل کی تھی اور سنہ انّیس سو اکیانوے میں ہدایت کار سیروس الوند کی فلم برخورد میں پہلی بار کام کیا جبکہ انیس سو ترانوے میں ہدایت کار حمید لبخندہ کے ٹی وی سیریل ،در پناہ تو، میں بھی انھوں نے کام کر کے اپنا نام روشن کیا۔