سائیکلنگ کے ایشیائی مقابلے میں ایران کا پانچواں تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i271309-سائیکلنگ_کے_ایشیائی_مقابلے_میں_ایران_کا_پانچواں_تمغہ
ایران کی سائیکلنگ ٹیم نے ہندوستان میں جاری ایشیائی مقابلے میں پانچواں تمغہ حاصل کرلیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • سائیکلنگ کے ایشیائی مقابلے میں ایران کا پانچواں تمغہ

ایران کی سائیکلنگ ٹیم نے ہندوستان میں جاری ایشیائی مقابلے میں پانچواں تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

نئی دہلی میں جاری سائیکلینگ کے ایشیائی مقابلے  کے آخری دن ایران کے سائیکلیسٹ امیر حسین جمشیدیان نے اومنیم سائیکلنگ  میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اومنیم سائیکلینگ میں کسی بھی ایشیائی مقابلے میں ایران نے یہ پہلا تمغہ جیتاہے۔

اس طرح ایران نے سائیکلینگ کے ایشیائی مقابلے میں مجموعی طور پر پانچ تمغے حاصل کئے جن میں دو سونے کے اور تین چاندی کے تمغے ہیں۔

جمشیدیان نے اس سے پہلے اسی ٹورنامنٹ میں اسکریچ سائیکلینگ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

سائیکلینگ کے ایشیائی مقابلے گذشتہ پیر کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹڈیم میں شروع ہوئے تھے۔

ان مقابلوں میں ایشیا کے اٹھارہ ملکوں کے پانچ سو کھلاڑیو ں نے شرکت کی تھی جن میں ایران کے بیس کھلاڑی شامل تھے۔