ایشین گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i333785-ایشین_گیمز_میں_ایرانی_کھلاڑیوں_کی_فتوحات_کا_سلسلہ_جاری
ایران کے کراٹے کے کھلاڑی سجاد گنج زادہ نے انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں ملک کو چودھواں طلائی تمغہ دلا دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایشین گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ایران کے کراٹے کے کھلاڑی سجاد گنج زادہ نے انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں ملک کو چودھواں طلائی تمغہ دلا دیا۔

ایران کے کراٹے کے کھلاڑی سجاد گنج زادہ نے ایشین گیمز میں چوراسی کلو گرام کے وزن کے مقابلے کے دوران فلسطین، سعودی عرب، قرقیزیہ اور ویتنام کے کھلاڑیوں کو شسکت دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا- ویتنام کے کھلاڑی کو چاندی کا تمغہ ملا- ایران کی کراٹے کی خواتین ٹیم کی حمیدہ عباس علی نے اڑسٹھ کلو گرام وزن کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا- قبل ازیں ایشین گیمز کے ساتویں روز ایران کے ویٹ لیفٹر سہراب مرادی نے چورانوے کلوگرام کے وزن کے مقابلے میں ایک مرحلے میں وزن اٹھانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا- ایران کے ویٹ لیفٹر سہراب مرادی نے چورانوے کلو گرام کے وزن میں ایک ہی بار میں ایک سو نواسی کلو گرام وزن اٹھا کر انیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا - سونے کے اس تمغے کے ساتھ ہی ایرانی کھلاڑیوں کے دستے نے ایشین گیمز میں مجموعی طور پر سونے کے چودہ تمغے حاصل کر لئے- انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں ایران اب تک سونے کے چودہ، چاندی کے گیارہ اور کانسی کے نو تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن پر ہے ایران نے کل چونتیس تمغے جیتے ہیں-