ایران کشتی کا ایشیائی چیمپین بن گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i362508-ایران_کشتی_کا_ایشیائی_چیمپین_بن_گیا
ایران کی کشتی ٹیم نے آٹھ تمغوں کے ساتھ ایشیائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کشتی کا ایشیائی چیمپین بن گیا

ایران کی کشتی ٹیم نے آٹھ تمغوں کے ساتھ ایشیائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں منعقد کشتی کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے سونے کے دو، چاندی کے دو اور کانسی کے چار تمغے حاصل کیے اور ایک سو اڑسٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔میزبان ملک ہندوستان کی ٹیم ایک سو انسٹھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور قزاقستان کی ٹیم ایک سو بیالیس پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔کشتی کے ایشیائی مقابلے بائیس اور تیئس فروری کو ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوئے تھے۔