Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۵
حسینی پیروکاروں کا اربعین ملین مارچ بدستور جاری ہے جبکہ اس عظیم مارچ میں شریک عزادار، کربلائے معلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ کربلا کی جانب سب سے بڑا پیدل مارچ نجف اشرف سے شروع ہوتا ہے جس میں عراق و ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے دسیوں لاکھ، حق و حقیقت کے راہی شرکت کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ عراق کے مختلف دیگر علاقوں منجملہ بصرے، بغداد اور دیگر علاقوں سے بھی زائرین کرام کے پیدل کارواں کئی دن کی پیدل مسافت طے کر کے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔