صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے-
فلسطین کے نہتےاور مظلوم عوام کی حمایت میں ایک بار پھر دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہرے ہوئے ہیں
حزب اللہ لبنان نے شومیرہ اور آیویم میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر شدید حملہ کیا ہے۔
خبر رساں ذرائع نے عسقلان میں صیہونی مخالف آپریشن میں تین صیہونیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین کی کریات شمونہ پر میزائلی حملہ کیا ہے-
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے، وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کے اظہارخیال کے ردعمل میں کہا ہے کہ جب تک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام عمل میں نہيں آجاتا ہرگز اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار نہيں ہوں گے-
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کی شب ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک نے غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے پر مثبت اشارے دیئے ہیں اور اس منصوبے کا جواب قطر اور مصر کے حکام کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنے ہی فوجیوں کی فائرنگ سے 540 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔
ایک امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 2 ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے اور جنوبی لبنان میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حالات نے ایک نیا رخ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔