-
دوسروں کا احترام اپنا احترام ہے۔ پوسٹر
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۸خُلق عظیم اور رحمۃً للعالمین کے وصی، ولی خدا حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے: تم دوسرے کا احترام کر کے در حقیقت اپنا احترام کرتے ہو اور اس کام سے تم خود کو زینت بخشتے ہو، اس لئے اپنے ساتھ نیکی کرنے یا اپنا احترام کرنے کے بعد دوسرے سے شکریہ کی توقع مت رکھو۔ (میزان الحکمہ، ج۱۰، ص ۱۰۳)
-
روسی صدر کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۰آج ایران کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔ شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پوتین تہران پہنچے ہیں۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
-
فرزند رسول حضرت کاظم (ع) کی نصیحتیں
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۳۵فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔ آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔ آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔
-
پوتین اور اردوغان، تہران کے مہمان+ ویڈیوز
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۷اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منگل کی شب آستانہ عمل کے بانی ممالک کا ساتویں سربراہی اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لئے ترکیہ اور روس کے سربراہان تہران پہنچے۔
-
انسانی دماغ کا ایک اور کریشما سامنے آ گیا
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۴ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے انسانی دماغ اپنے لاشعورمیں ڈیپ فیکس کی نشان دہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد گمراہ کن معلومات کے پھیلنے سے روکنے کے لیے آلات بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
-
ایران کے مسلح افواج کے سربراہ اور ترک وزیر دفاع کی ملاقات۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۴ایران کا دارالحکومت آج عالمی منظر نامے میں سیاسی و سفارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا۔ ایک طرف شام کے سلسلے میں ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس تہران میں منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے روس اور ترکی کے صدر نے ایران کا دورہ کیا وہیں دوسری طرف شام کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیر دفاع بھی تہران پہچنے ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر میں ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل باقری اور ترک وزیر دفاع حلوصی آکار کی ملاقات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
تہران میں یوم غدیر کا عظیم الشان جشن، لاکھوں کی شرکت۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۲:۲۳گزشتہ روز پورا ایران جشن غدیر میں منہمک رہا۔ دارالحکومت تہران میں غدیری ضیافت نام سے موسوم ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
-
صدر رئیسی نے ترک صدر کا باضابطہ استقبال کیا۔ ویڈیو
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۲شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کا سہ فریقی سربراہی اجلاس کل منگل کو ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کی شرکت سے تہران میں منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوغان گزشتہ شب تہران پہنچے اور آج صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اُن کا سعدآباد کلچرل کامپلیکس میں باضابطہ استقبال کیا۔
-
تین زبانوں میں مدح علی (ع)۔ ویڈیو
Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۸وصی رسول خدا (ص)، امیر المومنین حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام کی ولایت و امامت کے سلسلے میں تین زبانوں عربی، اردو اور فارسی میں شاندار ترانہ ملاحظہ فرمایئے!
-
عید غدیر کے موقع پر پورا یمن سراپا جشن و سرور۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۵یمن میں عید غدیر کو یوم ولایت کا عنوان دیا گیا ہے اور اس مناسبت کو یمنی عوام نہایت عقیدت و احترام اور خاص جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور پورا ملک سراپا جشن و سرور کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ قابل غور بات یہ کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری سعودی اتحاد کی جارحیت کے باوجود اس روز کے جشن اور رونق میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ یمن میں جشن ولایت کی عظمت و شوکت کی توصیف الفاظ کی محتاج نہیں، خود تصاویر سے ہی حقیقت بخوبی عیاں ہے۔