-
تاجیکستان، گارڈ آف آنر کے معائنے کے موقع پر صدر ایران نے بعدِ حمد و درود، سلام کیا۔ ویڈیو
Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۹صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان میں ہوئے اکیسویں شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد اپنے تاجیک ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک منفرد اتفاق رقم کیا۔
-
ایرانی تیل لانے والوں کا لبنانی عوام نے کیا شاندار استقبال۔ ویڈیو
Sep ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۴ایندھن کے بحران سے روبرو لبنان میں جس وقت شام کے راستے ایرانی تیل کے حامل ٹینکروں کا پہلا کارواں پہنچا تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ تیل حزب اللہ لبنان کی کاوشوں کے نتیجے میں لبنان کو ایران کے ذریعے حاصل ہوا ہے جس نے امریکہ و اسرائیل کے مجرمانہ منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئےگئے تھے اور اسکے استقبال کو بڑی تعداد میں لبنانی عوام سرحدی گزرگاہ پر حاضر ہوئے۔
-
شانگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں صدر ایران کی آمد۔ ویڈیو
Sep ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۹صدر ایران سید ابراہیم رئیسی شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ روز تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچے تھے۔شانگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کے مقام پر پہنچنے پر تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان اف نے اُن کا خیرمقدم کیا۔
-
اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۸پیغمبر رحمت صلیالله علیه و آله و سلم امت کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: حاسِبوُا أَنفُسَكُم قَبلَ أَن تُحاسَبوا؛اس سے پہلے کہ (کل) تمہارا حساب و کتاب کیا جائے، (آج خود ہی) اپنا حساب و کتاب کر لو! (وسائل، ج ١١، ص ٣٨٠)۔ یہ حدیث شریف اس حقیقت کی جانب اشارہ ہے کہ آج روزِ عمل ہے جہاں کچھ کرنے اور لغزشوں کو سنوارنے کا امکان موجود ہے، مگر کل روز جزا و سزا ہے جہاں عمل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور صرف کئے ہوئے اعمال کے مطابق جزا یا سزا دی جاتی ہے۔
-
عطر لگانے کا فائدہ!۔ پوسٹر
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۲فرزند رسول امام جعفر صادق علیه السلام عطر اور پرفیوم کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جو شخص اپنے دن کے آغاز میں عطر لگاتا ہے، تو شب ہونے تک اسکی عقل و خرد اس کا ساتھ دیتی ہے۔ (مفاتیح الحیات، ص ۱۳۳)
-
ایرانی تیل ٹینکرز لبنان پہنچے+ ویڈیو
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۵:۲۴لبنانی میڈیا نے آج صبح ویڈیو جاری کرکے خبر دی ہے کہ ایرانی تیل لئے ٹینکرز ملک میں داخل ہوگئے ہیں۔
-
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کا فاتحہ پڑھ دیا+ ویڈیو
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۳:۴۷امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔
-
نائن الیون کی برسی کے دو دن بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر بجلی گری+ ویڈیو
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۲:۲۳امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر گیارہ ستمبر کے واقعے کی برسی کے دو دن بعد بجلی گری۔
-
یمنی جیالوں نے اس طرح گرایا سعودی ڈرون۔ ویڈیو
Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۴گزشتہ روز المسیرہ ٹی وی چینل نے یحیی سریع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ یمن کے اینٹی ایئرکرافٹ سیٹم نے جس جاسوسی ڈرون کو مار گرایا وہ Wing Loong II تھا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ملک میں مصروف جارحیت سعودی اتحاد اس ڈرون کو کتاف علاقے کے آس پاس جاسوسی کے لئے استعمال کرتا تھا جسے مار گرایا گیا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس ڈرون کو خاص اسلحے سے مارگرانے کی فلم بھی بنائی گئی ہے۔
-
نائب افغان صدر کے مکان سے لاکھوں ڈالر کے انکشاف کا دعوا۔ ویڈیو
Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۸طالبان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یہ دعوا کیا گیا ہے کہ سابق افغان صدر کے معاون اور نائب صدر امر اللہ صالح کے مکان سے انہوں نے لاکھوں ڈالر کا پتہ لگا کر انہیں ضبط کیا ہے۔